ملاکنڈ (مانند نیوز)ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ،حامد الرحمٰن سے اقلیتی برادری کے ایک نمائندہ وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں اقلیتوں کو درپیش مسائل اور ان کے بروقت حل، فلاحی اقدامات اور باہمی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ اقلیتی برادری کے تمام جائز مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ انہوں نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی برادری کی معاشرے میں یکجہتی، امن و امان اور باہمی رواداری قائم کرنے کی کاوشیں قابلِ دید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی برادری کی تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے