لوئیر دیر (مانند نیوز) تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد تاجروں اور عوام نے مسائل کے انبار لگا دئے کھلی کچہریاں تو منعقد ہوتے ہیں لیکن مسائل حل نہیں ہوتے شرکاء کا شکوہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تیمرگرہ جان باز کی صدارت میں تیمرگرہ ریست ہاوس میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا اس موقع ٹرینیز اسسٹنٹ کمشنرز یاسر اسرار، صفی اللہ، ریاض احمداور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی کھلی کچہری سے انجمن تاجران تیمرگرہ کے صدر حاجی انوا رلدین، شیر محمد خان تالاش، سجاد احمد، محمد طاہر خان، ویلج کونسل حاجی آباد چئیر مین سیف اللہ، سوشل ایکٹویسٹ یاسر اعظم، اکرام سعید، و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل سے بازارتک سڑک کا کچھ حصہ بار بار احتجاج پر تعمیر کیا گیا لیکن اب بھی مذکورہ سڑک کا بیشر حصہ نامکمل ہے تیمرگرہ شینگرئی کا محلہ کے عوام سوئی گیس اور عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، جبکہ ہسپتال کی لینک سڑک سوئی گیس پائپ لانے بچھانے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے تالاش احمد گلی میں ایک شخص نے راستہ بند کیا ہے جس کی وجہ سے عوام علاقہ کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے ضلعی انتظامیہ اس حوالے سے ایکشن لیں، مقررین کا کہنا تھا کہ تیمرگرہ بازار میں پینے کی پانی کے لئے ایک بھی نلکہ نہیں جبکہ مین بازار میں قضائے حاجت کے لئے واش روم بھی نہیں ہے بازارکی صفائی کی حالت ناگفتہ بہہ ہے میاں بانڈہ سے تیمرگرہ تک پرانی واٹر چینل بند ہونے سے زرعی زمین بنجر بن گئی بلامبٹ نہر میں جبگئی سے اگے خزانہ تک پانی کی سپلائی نہیں کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کو پینے کی پانی کی حصول میں مشکلات کا سامنا ہے اور عوام ٹینکروں کے زریعے پانی لانے پر مجبور ہیں بلامبٹ سے اوڈیگرام تک سرک کھنڈرات کا روپ دھار چکا ہے عوام اپنی مدد اپ کے تحت سڑک کی کھڈے مٹی سے بھر رہے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کو ار ٹر ہسپتال تیمرگرہ کے سامنے جمع ہونے والے گندا پانی نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا اور مختلف ہسپتالوں اور لیبا رٹریوں میں استعمال شدہ سرنج برلب سڑک ڈالنے سے بچے اسے اٹھاکر اس سے بیماریاں پید ا ہورہے ہیں گور نمنٹ گرلز ہائی سکول پیٹو درہ کی عمارت مسمار کرنے سے طالبات دور درز علاقوں کو جانے پر مجبو رہیں جبکہ تعمیراتی کام سست روی کا شکار ہیں تعمیراتی کام کو تیز کرکے مزکورہ گرلز کالج کو جلد فنکشنل کیا جائے تیمرگرہ میں بائی پاس سڑک کے قریب سلا ٹر ہاوس کی بدبو نے مقامی سکولوں کے طلباء، تاجروں اور عوام کا جینا حرام کر دیا گیا ہے اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر جان باز نے عوام کے مسائل غور سے سنیں اور انہیں حل کرنے کی یقین دھانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے