باجوڑ(مانند نیوز)قبائلی ضلع باجوڑ میں صبح سے آپریشن سربکف جاری، صبح جاری آپریشن میں ابتک 2 افراد شہید جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ضلع باجوڑ میں آپریشن سربکف کے دوران 2 افراد (راہگیر) شہید ہوگئے ہیں جبکہ 8 افرادزخمی ہوگئے ہیں۔ جان بحق ہونے والوں میں ایک بچہ بھی اور زخمیوں میں دو بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ حکام کے جانب سے تحصیل لوئی ماموند کے 16 گاوں میں تین روزہ کرفیو کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز کے جانب سے ماموند کے کئی علاقوں میں ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ اور گولہ باری کی جا رہی ہے۔دوسری جانب عوام نے آپریشن کے فوری بندش کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپریشن کو فوری طورپر روکا کیاجائے اور کرفیوکو ختم کیاجائے۔ عوام کا کہنا ہے کہ آپریشن میں سویلین آبادی کو نقصان پہنچ رہاہے۔ عوام نے تحصیل ماموند کے علاقہ عمرے اور شاگو میں آپریشن کیخلاف مظاہرے بھی کئے جس کی قیادت جماعت اسلامی یوتھ کے رہنما ء عرفان جانباز نے کی۔ دریں اثناء باجوڑ آمن جرگے کا اجلاس بھی منعقد ہوا۔جرگے کے شرکا ء نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ اور دیگر اعلی حکام پر واضح کرچکے ہیں کہ سویلین نقصان کسی بھی صورت قابل قبول نہیں. شرکاء کی بھرپور کوشش ہے کہ صبح سویرے سے جاری آپریشن میں نہ صرف یہ کہ عوام کی جان و مال کی تحفظ یقینی ہو بلکہ اس خونی تصادم کا پرآمن حل بھی نکالا جاسکے. شرکاء نے ممبران قومی و صوبائ اسمبلی سے بھی جرگے میں شرکت اور کردار ادا کرنے کو کہا. یہی صحیح وقت ہے کہ عوام کے اعتماد کا حق ادا کیا جائے.

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے