اسلام آباد (مانند نیوز)اقوام متحدہ کے کیمروں نے امداد کے لیے جمع فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے مناظر دکھا دیے۔

غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی جارحیت اب بھی جاری ہے، 24 گھنٹوں میں اسرائیلی بمباری سے مزید 111 فلسطینی شہید اور 820 زخمی ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فاقہ کشی اور غذائی قلت سے بھی مزید 7 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غذائی قلت سے اب تک 89 بچوں سمیت 154 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

’غزہ کے لوگ مر رہے ہیں اور نیویارک ٹائمز جھوٹ بول رہا ہے‘
دوسری جانب امریکی شہریوں نے اخبار نیویارک ٹائمز پر غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم چُھپانے کا الزام لگا کر احتجاج کیا اور اخبار کی عمارت پر سُرخ رنگ پھینک دیا۔

امریکی شہریوں نے عمارت کے شیشوں پر لکھا کہ غزہ کے لوگ مر رہے ہیں اور نیویارک ٹائمز جھوٹ بول رہا ہے۔

فرانس کا غزہ کیلئے 40 ٹن انسانی امداد بھیجنے کا اعلان
ادھر فرانس نے غزہ کے لیے 40 ٹن انسانی امداد بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بذریعہ اردن دس دس ٹن امداد لے جانے والی چار پروازیں بھیج رہے ییں یہ غزہ کیلئے ہنگامی امداد ہے لیکن اس خوفناک صورتحال کے مقابلے میں یہ ناکافی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے