اسلام آباد (مانند نیوز)پاکستان کی مہنگی ترین اور نایاب نمبر پلیٹ خریدنے والے صنعت کار مزمل پراچہ انتقال کرگئے، وہ کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

مزمل پراچہ نے جون 2024 میں سندھ حکومت کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی نایاب و انوکھی نمبر پلیٹس میں سے سب سے منفرد نمبر پلیٹ خریدی تھی۔

انہوں نے 10 کروڑ روپے میں ’اے ون‘ نمبر کی پلیٹ خریدی تھی جس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
اب اطلاعات آرہی ہیں کہ مزمل پراچہ کا دبئی میں کینسر کے باعث انتقال ہوگیا ہے۔

یہ خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے اور مرحوم کے لیے دعائے مغفرت بھی کی جارہی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے