ہنگو(مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ ہنگو کا سروس ڈیلیوری سنٹر میں ریونیو دربار کا انعقاد حکومت خیبر پختونخوا کے پروگرام عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر ہنگو گوہر زمان وزیر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سجاد حسین آفریدی نے سروس ڈیلیوری سنٹر ہنگو میں ریونیو دربار کا انعقاد کیا جس میں عوام نے بھرپور شرکت کی اور ریونیو سے متعلق مسائل کھل کر بیان کئے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ہنگو سجاداحمد جمال، ڈپٹی ڈائریکٹر سروس ڈیلیوری سنٹر ہنگو اینڈ ٹل، تحصیلدار ہنگو اور تحصیل ہنگو کا تمام ریونیو عملہ موجود تھا۔اس دوران عوامی مسائل تحمل اور غور سے سُنے گئے۔زیادہ تر مسائل موقع پر حل کرائے گئے اور کچھ مسائل متعلقہ ریونیو سٹاف کے حوالے کرکے مقررہ ڈیڈ لائن میں حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ریونیو عملے کو متنبہ کیا کہ لینڈکمپیوٹرائزیشن کے بعد عوام کیلئے آسانیاں پیدا کی جائیں اور انہیں بے جا تنگ کرنے سے اجتناب کیا جائے بصورتِ دیگر کسی بھی سخت قانونی اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے