شیرگڑھ(مانند نیوز):بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے ہیومینیٹیز گروپ کے پہلی دونوں پوزیشن مدرسہ جامعتہ المحصنات سنگولئی کے طالبات کے نام رہی ہمابیگم نے پہلی جبکہ ثنا سلیم نے دوسری پوزیشن اپنی نام کرلی۔مدرسہ جامعتہ المحصنات سنگولئی کی ملاکنڈ بورڈ میں گزشتہ سات سالوں سے مسلسل پوزیشنیں لینے کی روایت برقرار۔تفصیلات کے مطابق بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈ کے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 کے سرکاری مصدقہ نتائج کے مطابق ہیومینیٹیز گروپ میں جامعتہ المحصنات سنگولئی نے میدان مار لیا۔ پہلی اور دوسری پوزیشن پر بلترتیب ہمابیگم دختر عبدالمجید اور ثناسلیم نے کامیابی حاصل کی دونوں پوزیشن ہولڈرزطالبات نے 1094 اور 1093 نمبرز لے کر پہلی اور دوسری پوزیشن حاصل کی ملاکنڈ یونیورسٹی میں بورڈ کے طرف سے منعقدہ تقریب تقسیم انعامات میں مدرسہ جامعتہ المحصنات سنگولئ کے پوزیشن ہولڈرز طالبات نے واشگاف الفاط میں اعلان کیا کہ پردہ عصری علوم کے حصول میں بلکل رکاوٹ نہیں۔ اس موقع پرمیڈیاکے ساتھ مدرسہ جامعتہ المحصنات سنگولئ کے سرپرست اعلی ماسٹر فضل کریم نے اپنی گفتگوں میں کہنا تھا کہ ایک شخص کی انفرادی عمل سے پوری مدارس کے نظام پر کیچڑ اچھالنا اچھی بات نہیں انہوں نے پوزیشن ہولڈرز طالبات کی طرف توجہ دلاتے ہوئے کہا کہ یہ بھی تو مدرسہ کی پیداوار ہے۔ اپنی بات جاری رکھتے ہوئے انکا کا مزید کہنا تھا کہ دنیا میں باعزت زندگی گزارنے اور اپنی عظمت رفتہ دوبارہ حاصل کرنے کیلئے علم حاصل کرنا انتہائی ضروری ہے اور علم صرف عصری تعلیم نہیں بلکہ عصری علوم کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم بھی ضروری اور اہم ہے۔ اس موقع پوزیشن ہولڈرزطالبات کا کہنا تھا کہ اساتذہ کرام کی بہترین رہنمائی جامعہ کے منتظمین کی منظم تربیت کے ساتھ ساتھ علمی ماحول والدین کی دعاؤں اور اپنی انتھک محنت سے یہ سب کچھ مکمن ہوئی طالبات کے نام اپنی پیغام میں انکا کہنا تھا کہ پردہ عصری تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ نہیں انہوں نیعصری تعلیم کے ساتھ ساتھ اسلامی علوم کے حصول پر زور دیا۔انہوں نے اس تاثر کی مکمل نفی کی کہ مدارس میں پڑھنے والی بچیاں عصری علوم میں مقابلہ نہیں کرسکتی۔اپنی مستقبل کے منصوبہ بندی کے حوالے سے دونوں طالبات کا کہناتھا کہ اسلامی علوم میں مہارت حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرنا چاھتے ہیں۔واضح رہے کہ ادارہ ہذا کے طالبات گزشتہ سات سالوں سے مسلسل ملاکنڈ بورڈ میں پوزیشنیں لینے کی دوڑ میں سر فہرست ہے سیکنڈری سکول سرٹیفکیٹ کے ساتھ ساتھ انٹر میڈییت بھی پوزیشنیں لے رکھی ہیں۔