پبی (مانند نیوز) قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس ایم ٹی آئی نوشہرہ میں بلڈ ٹرنسفیوڑن یونٹ کا افتتاح ہوا بلڈ ٹرانسفیوڑن یونٹ کا افتتاح تھیلیسیمیا مریض نے کیا۔ تھیلیسیمیا یونٹ کے افتتاح کے موقع پر ہسپتال ڈائریکٹر ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر کامران حکیم خان، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر سردار سہیل آفسر اور ایڈمنسٹریشن سٹاف ہمراہ تھے بلڈ ٹرانسفیوڑن یونٹ نو بیڈذ پر مشتمل ہے اور کوالیفائیڈ سٹاف کے زیر انتظام ہوگا۔ مزکورہ یونٹ سے تھیلیسیمیا مریض کو سہولت میسر ہوگی