پبی (مانند نیوز)بہادر بابا روڈ پر ڈاکو کی ناکہ بندی ڈاکوؤں نے ریسکیو 1122 کی گاڑی میں سوار اہکاروں کو لوٹ لیا نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ضلع نوشہرہ میں امن و امان کی صورتحال مزید انتہائی خراب ہونے لگی۔ چوکی ملنگی سے چند فرلانگ کے فاصلے پر بہادر بابا روڈ پر ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر ریسکیو 1122 کی گاڑی کو لوٹ لیا۔ ڈاکو اہلکاروں سے نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہو گئے۔واقعہ اس وقت پیش آیا جب ریسکیو 1122 کی ٹیم ایک مریض کو گھر چھوڑ کر واپس نوشہرہ آرہے تھے بہادر بابا روڈ پر پہنچنے پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی کو روکا اسلحے کے نوک پر اہلکاروں کو یرغمال بنایا اور ان سے قیمتی اشیاءچھین لی واردات کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے واقعے کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ تھانے کو دی۔ عوامی حلقوں نے شدید مذمت کی جبکہ ریسکیو عملے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے، کیونکہ اب صرف شہری نہیں بلکہ ایمرجنسی خدمات انجام دینے والے اہلکار بھی غیر محفوظ ہو چکے ہیں شہریوں نے ائی جی خیبر پختون خواہ اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں سکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے اور عوام کو تحفظ فراہم کیا جا? اور ڈاکوؤں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے تاکہ مزید ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔