سخاکوٹ (مانند نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواعلی امین گنڈاپور اور چیف سیکرٹری خیبرپختونخواکی ہدایات کے مطابق تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن درگئی کی جانب سے تحصیل درگئی میں یکم اگست سے 14اگست تک معرکہ حق پاک صاف خیبرپختونخواصفائی مہم کے حوالے سے اگاہی واک کیا گیاجس کی قیادت تحصیل چیئرمین پیرمحمداسلام خان غازی، اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان،ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحیداللہ خان، تحصیل مونسپل افیسر درگئی اورنگزیب خان نے کی۔اس موقع پر واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تحصیل چیئرمین درگئی پیرمحمداسلام خان غازی نے کہا کہ 14روزہ پاک صاف خیبرپختونخواخصوصی صفائی مہم کا بنیادی مقصدتحصیل درگئی کو14اگست جشن آزادی کے موقع پر صاف ستھرا رکھنااور عوام میں صفائی کے حوالے سے شعور واگاہی پیدا کرنا ہیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے ہمیں اپنے اردگرد کے ماحول کوصاف ستھرارکھنا چاہئیے۔انہوں نے کہا کہ یک اگست سے چودہ اگست تک پاک صاف خیبرپختونخواخصوصی صفائی مہم کے دوران تمام بازاروں، گلی کوچوں اور نالیوں کی صفائی کی جائے گی تاکہ تحصیل درگئی کے عوام کوصاف ستھراسرسبز وشاداب ماحول فراہم کیا جاسکیں۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ خصوصی صفائی مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہمارا ساتھ دیں بازاروں اور گلی محلوں کی نالیوں کو صاف رکھناہم سب کی دینی وقومی ذمہ داری ہیں۔ٹی ایم اے درگئی کے عملہ کی جانب سے پاک صاف خیبرپختونخواخصوصی صفائی مہم مختلف جہگوں اور بازاروں میں جاری رہیگی اور جہاں پر گندپڑا ہواسے اٹھایا جائے گاعوام اپنے ارگرد کے ماحول کوپاک صاف رکھیں اور گند گی نہ پھیلائیں۔انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوا م کوصاف وشفاف ماحول فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور اسکے ساتھ ہی تحصیل درگئی کو صاف ستھرارکھنے کیلئے تمام تردستیاب وسائل بروئے کار لائینگے۔