سخا کوٹ (مانند نیوز) ملاکنڈ لیویز کی تحصیل درگئی میں مختلف کاروائیاں۔ بھاری مقدار میں منشیات برامد۔49ملزمان کوسلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا گیاجبکہ قانون شکن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کو مذید تیز کردیا گیاہے۔ان خیالات کااظہار ڈپٹی کمشنر /کمانڈنٹ ملاکنڈلیویز حامدالرحمان نے لیویز تھانہ وکیل الرحمان سخاکوٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمدشہباز خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر درگئی وحید اللہ خان، صوبیدار میجر ملاکنڈ لیویز سمیع باچہ، لیویز تھانہ وکیل الرحمان سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈر سیف الرحمان، محرراران فخرالاسلام، اضغر خان، طارق خان، شفیق احمد، لیویز چوکی وزیر اباد درگئی کے انچارج نائب صوبیدار مسلم خان، محرر شفیع اللہ خان، لیویز چوکی غاور کلے کے انچارج نائب صوبیدار عمرایاز، محرر انور عادل خان، لیویز چوکی تھانہ باچہ خان شہید کوپر کے انچارج نہار گل، ڈی ایس بی تحصیل درگئی کے انچارج سیدلطیف، نورزمان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامدالرحمان نے کہا کہ تحصیل درگئی میں منشیات فروشی اور دیگر جرائم کے حوالے سے شکایات ہورہے تھے تاہم ملاکنڈ انتظامیہ نے نے علاقے کو جرائم سے پاک کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے اور مختلف کاروائیاں کی گئی جس کے مطابق 4807گرام چرس، ہیروین 535گرام، شراب 63.3لیٹرشراب، ائس 1050گرام، 7پستول، 2کلاشنکوف، 55کارتوس اور افیون 25گرام برامد کرکے کل 49ملزمان گرفتارکر لئے گئے ہیں۔جن کئی اشتہاری بھی شامل ہیں ڈپٹی کمشنر حامد الرحمن نے کہا کہ تھانہ بدرگہ نے چھ عدد چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور تھانہ وزیر اباد تین چوری شدہ موٹرسائیکل اور دو عددموٹرسائیکل سپیئرپارٹس برامد کیں جبکہ ڈکیتی کاملزم بھی گرفتار کیا گیا ہے جن سے پانچ لاکھ چالیس ہزارروپے ریکوری کی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے جرائم پیشہ افراد کو ورننگ جاری کی کہ وہ جرائم سے توبہ تائب ہوجائے یا علاقہ بدر ہوجائے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں جرائم کے خلاف جاری اپریشن سے کوئی نہیں بچے گا۔انہوں نے کہا کہ ضلع ملاکنڈ میں تمام پوسٹ کمانڈروں میں لیویز تھانہ سخاکوٹ کے پوسٹ کمانڈر سیف الرحمان کی جرائم پیشہ افراد اور منشیات کے خلاف بھرپور کاروائیوں پر پہلی پوزیشن پر ہے اور انکے اعلیٰ کارکردگی پر انہیں شیلڈ اور سرٹیفکیٹ سے نوازاگیاہے۔ڈپٹی کمشنر نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں پر کھڑی نظر رکھیں تاکہ وہ بے راہی کاشکار نہ ہوجائیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے