شانگلہ(مانند نیوز)رکن صوباٸی اسمبلی پی کے 29شانگلہ2 حاجی عبدالمنعم خان نے کہا ہے کہ شانگلہ میں تعلیمی معیار بہتر بنانا ہمارا مشن ہے شانگلہ یونیورسٹی ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔یونیورسٹی کے مساٸیل حل کرنا مشن ہے انہوں نے پشاور میں اہم میٹنگ میں شرکت کے بعد میڈیا کے نماٸندوں سے خصوصی بات چیت کرتے ہوۓ کہا پشاور میں شانگلہ یونیورسٹی کی سِنڈیکیٹ میٹنگ منعقد ہوا ۔شانگلہ یونیورسٹی کی سِنڈیکیٹ میٹنگ کا انعقاد ہوا۔ اس اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی حاجی عبدالمُنعم خان نے شرکت کی، جو شانگلہ یونیورسٹی کی سِنڈیکیٹ کے رکن بھی ہیں۔ اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم جناب مینا خان آفریدی نے کی۔میٹنگ میں وائس چانسلر شانگلہ یونیورسٹی پروفیسر سردار علی، مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فنانس و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔شانگلہ یونیورسٹی میں تعلیمی ترقی، نظم و نسق اور بہتری کے لیے مختلف پہلوؤں پر مشاورت کی گئی، جو آئندہ مثبت نتائج کی بنیاد بنے گی۔