شانگلہ (نماٸندہ مانند)صدر وومن وینگ پی ٹی أٸی شانگلہ سلمٰی بی بی نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات میں پی ٹی أٸی رہنماوں کو سزاٸیں دینا ظلم ہے ،پی ٹی أٸی رہنما کنول شوزب کو 9مٸ کے بے بنیاد مقدمے میں سزا دینا انصاف کے اصولوں کی سنگین پامالی اور پوری وومن ونگ کو سزا دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہا کہ ایسے فیصلے نہ صرف انصاف کا قتل ہیں بلکہ خواتین کی جدوجہد اور کردار کو دبانے کی کوشش ہیں جسے ہم کسی صورت قبول نہیں کریں گے انہوں نے مزید جہا کہ وومن وینگ کے مرکزی صدر کنول شوذب کو 10سال قید کی سزا دینا انتہاٸی ظلم اور خواتین کے جدوجہد کو دبانے کی ناکام کوشش ہے انہوں نے کہا کہ پچھلے کٸ سال سے ہر طریقے سے ضلم کے پہاڑ کھڑے کردۓ لیکن یہ سب کچھ ہمیں عمران خان سے الگ نہیں کر سکتے ۔عمران خان ہی باہر نکل کر اس قوم کیلۓ جدوجہد جاری رکھیں گے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے