شانگلہ(مانند نیوز) شانگلہ کے تین کان کن مزدور بلوچستان کان حادثے میں جاں بحق، بلوچستان کے علاقے دکئی کول کان میں زہریلا ساندہ گیس پھٹنے کے واقعے میں زخمی ہونے والے مزدور اشرف علی ولدگل رحمان سکنہ باسی الپوری بھی چل بسا۔ جان بحق ہونے والے محنت کش مزدوروں کی تعداد پانچ ہو گئی۔شانگلہ کے تین کان کن مزدور بلوچستان کان حادثے میں جاں بحق، بلوچستان کے علاقے دکی میں واقع کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے اخراج کے باعث جان بحق ہونے والے مزدوروں میں شانگلہ کے مزید تین محنت کش بھی شامل ہو گئے ہیں۔درہ آدم خیل کے سنی خیل کو ل کمپنی میں دوران کام کان کی چھت بیٹھنے سے شانگلہ کا رہائشی محنت کش سعیدزادہ ولدسیلازرسکنہ دولت کلے الپوری بھی جان کی بازی ہار گیا۔بلوچستان حادثے میں زخمی ہونے والے مزید دو مزدور دوران علاج دم توڑ گئے، جس کے بعد جان بحق افراد کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔یہ واقعہ چند روز قبل اس وقت پیش آیا جب کان میں زہریلی گیس بھر گئی اور دھماکے کے بعد کان بیٹھ گئی۔ حادثے کا شکار ہونے والے تمام مزدوروں کا تعلق شانگلہ کے مختلف علاقوں سے تھا۔ جاں بحق افراد کے لواحقین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کان کنوں کو مناسب حفاظتی سہولیات فراہم کی جائیں اور لواحقین کو معاوضہ دیا جائے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے