لوئیر دیر (مانند نیوز)لوئیر دیر میں یوم شہدا پولیس عقیدت واحترام کے ساتھ منائی گئی اس حوالے سے پولیس لائن بلامبٹ میں ایک بڑی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسرعبدالسلام خالد، بشیرخان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل دیر پائین،ایس پی انوسٹی گیشن محمد رشید خان، پولیس شہداء کے ورثاء، پولیس افسران واہلکاران نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب میں شہدا کے بچوں نے شرکت کی۔ مقررین نے شہدا کو خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر پائین بشیر خان نے کہا کہ شہادت ایک عظیم مرتبہ ہے۔ اللہ تعالیٰ شہادت کے عظیم رتبے پر اپنے خاص بندے فائیز کرتے ہیں شہادت اتنا عظیم رتبہ ہے کہ صحابہ کرام اس کی آرزومند تھے شہید کے خون کا پہلا قطرہ گرنے سے پہلے اللہ تعالیٰ اس کے تمام گناہ معاف کرتا ہے 70 انسان جس پر جہنم واجب ہوچکی ھے۔ اللہ تعالیٰ شہید کے سفارش پر ان کو جنت میں داخل کریں گے۔۔ شہید روز محشر میں انبیاء کرام کے صف میں ہونگے۔ شہدا کے خاندانوں کو اللہ تعالیٰ حوصلہ و استقامت دیتا ہے۔۔ کسی نے بغیر کسی وجہ کے ایک انسان کو ناحق قتل کیا گویا اس نے سارے انسانیت کو قتل کیا اور جس نے ایک انسان کی جان بچائی گویا اس نے سارے انسانیت کے جان بچائی۔۔ امان وامن قائم رکھنے کے لیے پاک آرمی، پولیس، لیویز، قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے اہلکاروں اور عوام نے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہدا کے خاندان کو کسی قسم کا مسئلہ ہو توانتظامیہ ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر دیر لوئر جناب عبدالسلام خالد نے کہا کہ خیبر پختونخواہ خاص کر دیر پائین کے عوام دلیر لوگ ہیں۔ پاکستان شہدا کے خون کی مرہون منت ہیں۔ شہیدا ہمارے ملک اور اداروں کے جھومر ہیں۔ پولیس ملک کی دفاع اور استحکام کے لئے جانوں کی قربانیاں دے رہی ہیں۔ پولیس نوکری نہیں بلکہ جہاد کررہی ہے۔ پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ حق و باطل کی جنگ ہیں۔ یہ امن اور فتنے کی جنگ ہے۔ ہم کسی کو یہ جنگ نہیں جیتنے دیں گے۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم پولیس کیساتھ مکمل سپورٹ کے ساتھ جیتیں گے۔ تمام مقررین نے پولیس شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پولیس پاک ارمی، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار ملک دشمن عناصر کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ کر ملک وقوم کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے مملکت پاکستان کے خلاف دشمن قوتیں پولیس، فوج اور لیویز کو نشانہ بنا رہے۔ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پولیس شہداء کی ملک وقوم کے لئے خدمات اور قر با نیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیگی تقریب کے آخر میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے شہدا کے بچوں اور ان کے خاندان کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کی۔ شہدا کے بچوں اور ان کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑینگے۔ تقریب کے آخر میں ڈسٹرکٹ پولیس افیسر عبدالسلام خالد، بشیر خان ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اور ایس۔پی انویسٹیگیشن محمد رشید خان نے تقریب میں تقاریر،نظمیں اور ترانہ پیش کرنے والو کو حوصلہ افزائی کیلئے نقد انعام سے نوازہ گیا۔ اور شہدا کے درجات کی بلندی، امان و امان اور ملک کی استحکام کے لئیے خصوصی دعا کی گئیں۔