اپر چترال (مانند نیوز)ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی کی کوششوں سے اپر چترال میں پہلی دفعہ ایٹا ٹسٹ کا انعقاد کیا گیا۔ ایٹا کے تحت ٹیسٹ دینے والے درخواست گزاروں نے اس سلسلے میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی سے رابطہ کیا تھا کہ ٹسٹ سنیٹر کا قیام اپر چترال میں کیا جائے۔ جس کے بعد ایٹا نے اپر چترال کے اُمیدواروں کیلئے ٹیسٹ کا انعقاد اپر چترال میں کیا۔ ایٹا کے زیر اہتمام ٹیچنگ کیڈرز کے مختلف آسامیوں کے لئے تقریباً 4 ہزار سے زائد درخواستیوں /اُمیدواروں نے ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ٹیچنگ کیڈرز کے مختلف خالی آسامیوں پر ٹیسٹ صاف اور شفاف انداز میں منعقد ہوئے۔ درخواست گزاروں کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ سنٹر اپر چترال میں ہونے کی وجہ سے سفری اور مالی مشکلات سے انہیں چھٹکارا حاصل ہوا۔ یادرہے کہ اس سے پہلے اپر چترال کے رہائشی ٹیسٹ میں حاضر ہونے کے لئے لوئر چترال اور پشاور جاتے تھے جس کی وجہ سے انہیں مالی، سفری اور سب سے بڑھ کر سڑکوں کی مخدوش صورتحال کے سبب انہیں جانی نقصان کے خطرے کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے