اسلام آباد (مانند نیوز)این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔

حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔

اس حوالے سے ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔ سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔

ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ڈیٹا آنے کے بعد کاغذاتِ نامزدگی سے متعلق حتمی فیصلہ کروں گا، ابھی حماد اظہر کے کاغذاتِ نامزدگی مشروط طور پر منظور کر رہا ہوں۔

حماد اظہر کے والد میاں اظہر انتقال کرگئے

یاد رہے کہ این اے 129 کیلئے امیدواروں کو 26 اگست کو انتخابی نشان دیے جائیں گے اور شیڈول کے مطابق 18ستمبر کو قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 لاہور تھری میں پولنگ ہوگی۔

این اے 129 کی نشست میاں اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے