پبی (مانند نیوز)نوشہرہ لائینز کلب انٹرنیشنل نو منتخب کابینہ اور آراکین کی ماہانہ اجلاس زیر صدارت صدر میاں نعمان الحق ایڈووکیٹ منعقد ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ھوا اجلاس میں آراکین لائنز کلب نوشہرہ ڈاکٹر احمد شفیع، سابق وفاقی وزیر داخلہ میاں مظفر شاہ ایڈوکیٹ، ایس اے شکیل خان،عنصر علی شاہ گیلانی، لائن جہانزیب خٹک، سرمد خٹک ایڈوکیٹ،جمال ناصر خان، احمد زیب،عمران خان،، اور پشاور سے زون چیئرمین پرسن لائن الیاس نے مہمانِ خصوصی کے طور پر نوشہرہ لائنز کلب کی جانب سے جاری فری گردوں کی مفت ڈائیلاسس سینٹر اور ریہیبیلیٹیشن پراجیکٹ کو سراہتے ہوئے مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد، فنڈز کی فراہمی اور مریضوں کو بہترین مفت سہولیات فراہم کرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے علاقہ کے مخیئر حضرات سے اس کار خیر میں تعاون کے اپیل کی ایک عظیم اور متاثر کن منصوبہ ہے، جو انسانی خدمت کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔ اجلاس میں لائینز کلب کے آراکین کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی طرف سے مفت گردوں کی ڈائلاسیس سینٹر اور ریہیبیلیٹیشن پراجیکٹ کے لیے خصوصی فنڈز کی فراہمی بھی کی گئی اجلاس میں کینٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ انتظامیہ،اور دیگر اداروں کی جانب سے جاری تعاون پر بھی شکریہ ادا کیا گیا، زون چیئرمین پرسن لائن الیاس نے لائینز کلب کے سینئر آراکین کو ڈسٹرکٹ گورنر لائینز کلب انٹرنیشنل کی طرف سے بیجزز بھی لگائے

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے