دیر بالا (مانند نیوز)دیر بالا، دریائے کمراٹ میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والے ہوٹل کو سیل کردیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت ڈپٹی کمشنر دیربالا نوید اکبر کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل عامر شہزاد خٹک نے دریائے کمراٹ میں سیوریج کا پانی چھوڑنے والے ہوٹل کو سیل کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر شرینگل کا کہنا تھا کہ ’ماحولیاتی آلودگی کے لحاظ سے ہم خود بھی محتاط ہیں کیونکہ وادی کمراٹ دریا سے جو پانی نکلتا ہے وہ نشیبی علاقوں میں پینے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزید ہوٹلوں کو بھی چیک کیا جائے گا۔ جو کوئی بھی قانونی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف بھرپور قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کئی ہوٹل مالکان کیخلاف قانونی کارروائی کی گئی اور ان کو ایس او پیز پر عمل درآمد کرنی کی ہدایات جاری کی گئی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے