لوئر چترال (مانند نیوز)یومِ آزادی کے پرمسرت موقع پر، ضلعی انتظامیہ لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس کے تعاون سے ”معرکہ حق جشنِ آزادی فٹبال کپ 2025” کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ دروش میں منعقد ہونے والا یہ ٹورنامنٹ ہفتہ بھر جاری رہنے والی ”سیلیبریشن ویک” کی تقریبات کا ایک اہم حصہ ہے۔ افتتاحی تقریب میں ونگ کمانڈر دروش اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دروش نے شرکت کی اور ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مختلف سرکاری محکموں کے افسران، فٹبال ایسوسی ایشن کے نمائندے اور علاقہ معززین بھی موجود تھے۔ اس ٹورنامنٹ کا مقصد نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ دینا اور انہیں ایک مثبت پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔یہ فٹبال کپ قومی یکجہتی اور آزادی کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے، جہاں مختلف پس منظر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی اور شائقین ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو کر جشنِ آزادی مناتے ہیں۔ یہ ٹورنامنٹ ملک بھر میں جاری جشنِ آزادی کے جوش و جذبے کی عکاسی کرتا ہے اور علاقے کی ثقافت اور روایات کو فروغ دینے کا ایک ذریعہ بھی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے