باجوڑ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی خصوصی ہدایت پر گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز، خار، باجوڑ سمیت ریسکیو 1122 باجوڑ، سی اینڈ ڈبلیو اور دیگر سرکاری دفاتر کو سبز ہلالی پرچم کے ساتھ قومی جذبے کے تحت نہایت دلکش اور رنگا رنگ انداز میں سجایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ معرکہ حق یومِ آزادی سپورٹس فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں بھی مکمل کرلی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ کی نگرانی میں باجوڑ سپورٹس کمپلیکس میں ”معرکہ حق یومِ آزادی سپورٹس فیسٹیول 2025” کی افتتاحی تقریب کے سلسلے میں تیاریاں جاری ہیں۔ گراؤنڈ کی تیاری، کھلاڑیوں کی رجسٹریشن اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ ایک منظم اور پُروقار تقریب کا انعقاد یقینی بنایا جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے