اسلام آباد (مانند نیوز)حج و عمرہ زائرین اب ریاض الجنہ کے لیے اجازت نامے حاصل کرنے والی ایپ ’نسک‘ انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کر سکیں گے۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنیوں، ایس ٹی سی، موبائل اور زین کے تعاون سے زائرین کے لیے انقلابی قدم اُٹھا لیا ہے۔

اب ریاض الجنہ میں حاضری کے لیے اجازت نامہ حاصل کرنے والی موبائل ایپ ’نسک‘ انٹرنیٹ ڈیٹا کے بغیر بھی مکمل طور پر کام کرے گی۔

حج کے بعد عمرہ پرمٹ کا اجرا

میڈیا رپورٹس کے مطابق حجاج کرام کے سفر کو آسان اور حج و عمرہ کے دوران ان کے ڈیجیٹل تجربے کو بہتر بنانے کے لیے اس سہولت کو متعارف کروایا ہے، جس کے بعد مقامی سم کارڈ رکھنے والے افراد ’نسک‘ ایپ اور اس کی تمام خدمات کو بغیر فعال ڈیٹا پیکج یا انٹرنیٹ کنکشن کے استعمال کیا جاسکے گا۔

’نسک‘ ایپ سے صرف ریاض الجنہ میں حاضری کے لیے اجازت نامے ہی حاصل نہیں کیے جاسکتے بلکہ اس کی مدد سے حرمین ہائی اسپیڈ ٹرین کے ٹکٹ بک کرنے، نقشوں کے ذریعے رہنمائی حاصل کرنے، مصنوعی ذہانت کی سہولت استعمال کرنے اور رپورٹس و سوالات جمع کروانے جیسی خدمات سے بھی مستفید ہوسکتے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے