اسلام آباد (مانند نیوز)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیوویسکیولر ڈیزیزز (این آئی وی سی ڈی) کے ماہر امراض قلب کے مطابق پاکستان میں تقریباً 50 فیصد ہارٹ اٹیک کے مریضوں کی عمر 49 سال سے کم ہے، جبکہ 15 فیصد مریضوں کی عمر 40 سال سے بھی کم ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا کہ نوجوانوں میں دل کے دورے تیزی سے بڑھ رہے ہیں، جن کی بڑی وجوہات ذیابیطس، ہائی بلڈ پریشر، موٹاپا، سگریٹ نوشی اور غیر صحت مند طرزِ زندگی ہیں۔

این آئی وی سی ڈی کے کیتھ لیب کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالحکیم نے بتایا کہ پاکستان دنیا میں سب سے زیادہ نوجوان ہارٹ اٹیک مریضوں والا ملک ہے۔ ایک تہائی بالغ افراد ذیابیطس کے شکار ہیں، 40 فیصد ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہیں، موٹاپا عام ہے اور سگریٹ نوشی بھی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔

ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کیلئے صاف غذا، پانی اور جراثیم سے پاک آلات ضروری قرار

ان کا کہنا تھا کہ بہت سے افراد اپنی بیماری سے لاعلم رہتے ہیں کیونکہ ڈھیلے کپڑوں کے باعث وزن میں اضافہ نظر نہیں آتا، 30 سال کی عمر کے بعد ہر شخص کو دل کا معائنہ ضرور کرانا چاہیے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 90 فیصد مریضوں کو روایتی سینے کے درد کے بجائے بھاری پن یا تیزابیت جیسی علامات محسوس ہوتی ہیں، جس سے تشخیص میں تاخیر ہو جاتی ہے، اگر چلتے ہوئے یا سیڑھیاں چڑھتے وقت سینے میں بھاری پن محسوس ہو تو فوراً ای سی جی کروائیں، کیونکہ اینٹیریئر ہارٹ اٹیک دل کے 60 فیصد پٹھوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور چند ہفتوں میں خون کا لوتھڑا بننے سے فالج کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے