دیر بالا (مانند نیوز)صوبائی حکومت، ڈائریکٹر جنرل آف اسپورٹس خیبرپختونخوا اور ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی خصوصی ہدایات اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن و ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفس کے باہمی تعاون سے دیر اسپورٹس کمپلیکس میں ”معرکہ حق و یوم آزادی پاکستان – سیلیبریشن ویک” بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ جاری ہے۔یہ ہفتہ بھر کا جشن دلچسپ اور سنسنی خیز کھیلوں سے سجا ہوا ہے، جن میں انٹر ڈسٹرکٹ فٹبال ٹورنامنٹ سیمی فائنل مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔جبکہ انٹرا اکیڈمی آزادی کرکٹ لیگ گزشتہ تین دنوں سے جاری ہے۔اس کے علاوہ 14 اگست کی رات 12 بجے دل فریب آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا جائیگا۔اس ہفتہ میں آزادی بیڈمنٹن چیمپئن شپ اور ٹیبل ٹینس آزادی چیمپئن شپ کے دلچسپ مقابلے منعقد ہورہے ہیں۔اسی طرح ڈپٹی کمشنر دیر بالا نوید اکبر کی ہدایات پر جشن آزادی پاکستان 14اگست، معرکہ حق کی مناسبت سے دیر سپورٹس کمپلیکس کی عمارت کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔دیر سپورٹس کمپلیکس کو سبز ہلالی پرچم کے سبز اور سفید رنگ کے غباروں سے سجایا گیا جبکہ دیر سپورٹس بلڈنگ پر سبز ہلالی پرچم اور پرچم سے مزین پینا فلیکس آویزاں کئے گئے ہیں جن پر شہریوں کو جشن آزادی، معرکہ حق کی مبارکباد کے پیغامات تحریر ہیں۔دریں اثناء ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر شہزاد طارق کی جانب سے بچوں اور شہریوں میں سبز ہلالی پرچم اور بیجز تقسیم کئے گئے۔ ریسکیو 1122 کی سرکاری گاڑیوں پر بھی قومی پرچم آویزاں کر دیے گئے ہیں، جو وطن سے محبت اور اتحاد و یکجہتی کی علامت ہیں۔ یہ اقدام آزادی کی اہمیت اور حق و سچ کے ساتھ قوم کے عزم کو اجاگر کرتا ہے۔جشن آزادی ہفتہ کے مناسبت سے ضلع دیر بالا کے مختلف سکولوں میں خصوصی تقاریب، سیمینار اور ریلیوں کا انعقاد کیا گیا۔سکول اساتذہ،طلباء نے افواج پاکستان سے یکجہتی اور ملک و قوم کی حفاظت کے لیے انکی گراں قدر خدمات پر زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔سکولوں میں منعقدہ مختلف تقریبات میں افواج پاکستان سے یکجہتی کے اظہار میں ٹیبلوز،ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے