باجوڑ (مانند نیوز)خیبرپختونخوا حکومت کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر باجوڑ سپورٹس کمپلیکس ہاکی گراؤنڈ میں معرکہ حق آزادی سپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کر دیاگیا۔مہمانِ خصوصی ایڈیشنل کمشنر شاہد رفیق گنڈا پور تھے، جبکہ اے اے سی نواز علی، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر باجوڑ، عمائدین علاقہ، کھلاڑیوں اور کثیر تعداد میں شائقینِ کھیل نے شرکت کی۔ مہمانِ خصوصی نے فیسٹیول کا افتتاح کرتے ہوئے نوجوانوں کی کھیلوں میں شمولیت کو سراہا اور حکومت کی جانب سے کھیلوں کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ بہترین انتظامات پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر اور سٹاف کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔فیسٹیول میں کرکٹ، والی بال، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، مارشل آرٹس، تائیکوانڈو، جمناسٹک، ایتھلیٹکس اور فٹبال کے دلچسپ مقابلے 14 اگست 2025 تک جاری رہیں گے۔ یہ ایونٹ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں شامل کرنے، قومی جذبے کو فروغ دینے اور یومِ آزادی کی خوشیوں کو یادگار بنانے کا ایک اہم قدم ہے۔صوبائی حکومت کھیلوں کے فروغ، نوجوانوں کی فلاح اور مثبت سرگرمیوں کے لیے پرعزم ہے۔ اس کے علاوہ انڈر-13 فٹبال ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس مسٹر مفتاح اللہ نے ڈی ایس او باجوڑ، اے ڈی اسپورٹس ضم شدہ اضلاع اور مقامی معززین کے ہمراہ ایونٹ کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں میں فٹبالز سمیت دیگر ضروری سامان تقسیم کیا گیا تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں میں مزید مواقع اور حوصلہ مل سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے