ملاکنڈ (مانند نیوز)ملاکنڈ میں گرین آزادی کے عنوان پر نوجوانوں کیلئے چار روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ حامد الرحمٰن کی خصوصی ہدایات پر ضلعی یوتھ آفس ملاکنڈ کے زیرِ اہتمام ”گرین آزادی” کے عنوان سے ماحولیاتی تبدیلیوں پر 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایف آئی ایم ایس کالج درگئی میں کیا گیا۔یہ پروگرام یوم آزادی 14 اگست کی خوشیوں کو ماحول دوست پیغام کے ساتھ جوڑنے کے لیے ترتیب دیا گیاتھا، تاکہ آزادی کا جشن صرف خوشی تک محدود نہ رہے بلکہ ایک بامقصد سماجی اور ماحولیاتی شعور بھی اجاگر ہو۔ورکشاپ میں نوجوانوں کو ماحولیاتی تحفظ، شجرکاری، اور ماحول دوست اقدامات کے فروغ پر عملی تربیت دی جائیگی، تاکہ وہ معاشرے میں فعال اور مثبت کردار ادا کر سکیں۔ یہ اقدام نہ صرف جشنِ آزادی کو بامقصد بنانے میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ نوجوانوں کو مستقبل میں ماحول کے تحفظ کی قومی تحریک کا حصہ بننے کی ترغیب بھی فراہم کریگا۔