تیمرگرہ (مانند نیوز)تیمرگرہ: ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا اچانک دورہ. ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ملاکنڈ ڈویژن ڈاکٹر داود خان نے رات 11 بجے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر/ٹیچنگ ہسپتال تیمرگرہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ بھی موجود تھے۔دورے کے دوران نیوروسرجری وارڈ، آرتھوپیڈک وارڈ، لیبر روم، ایمرجنسی آپریشن تھیٹر اور ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کا معائنہ کیا گیا، جہاں تمام ڈاکٹرز اور دیگر اسٹاف اپنی ڈیوٹی پر موجود پائے گئے۔ ریجنل ڈائریکٹر ہیلتھ نے اسٹاف کی حاضری اور کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مریضوں کی خدمت کو ہمیشہ اولین ترجیح دی جائے۔انہوں نے کجوالٹی ڈیپارٹمنٹ میں 24 گھنٹے ایکسرے اور لیبارٹری سہولیات کی فراہمی کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو بروقت طبی امداد فراہم کرنا صوبائی حکومت اور وزیر صحت ایڈووکیٹ احتشام علی کی خصوصی ہدایت ہے، اور اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔بعد ازاں، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ نے ریجنل ڈائریکٹر کو زیرِ تکمیل مائنر آپریشن تھیٹر کا بھی دورہ کرایا، جو جلد مکمل ہونے والا ہے۔ ریجنل ڈائریکٹر نے ہسپتال کی بہتری کے لیے ڈاکٹر بخت زادہ اخونزادہ کی کاوشوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے