لوئیر دیر(مانند نیوز)بریسٹ فیڈر کے حوالے سے عالمی یوم ہفتہ منانے کی مناسبت سے تیمرگرہ ترئی میں حیات کالج آف نرسنگ میں روفانی فاونڈیشن کے زیر اہتمام ائی سی ایم اور ڈبلیوایچ او کے تعاون سے خواتین، اور مڈوائف میں شعور واگاہی کی غرض سے واک کی گئی اور ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا جس سے میڈ وائف ایسوسی ایشن پاکستان خیبر پختون خواکی ایگزیکٹو ں ممبر میڈم گلزار، حیات کالج آف نرسنگ کے ایم ڈی رحمت حیات، پرنسپل زاہد اللہ نے خطاب کرتے ہوئے بریسٹ فیڈر پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر میں اگست کی پہلی ہفتہ کو بریسٹ فیڈرکے طور پر منا یا جا رہا ہے انھوں نے کہا کہ بریسٹ فیڈرکے اہمیت کے حوالے سے میڈ وائف اور حاملہ خواتین میں اگاہی وشعور ناگزیر ہے بچے کی پیدائش کے بعد خاتون کے لئے پہلا ایک گھنٹہ جیسا گولڈن گھنٹہ قرار دیا جا رہا ہے جس میں بچے کو ماں کا دودھ پلانا ضروری ہے جبکہ 6ماہ تک ماں کا دودھ بچہ کے لئے لازمی ہے انھوں نے کہا کہ ماں کی دودھ بچے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ماں کی دودھ پلانے سے بچہ میں مختلف بیما ریوں سے قوت مدافعت پیدا ہوتی ہے اور ان کی گروتھ میں اہم کر دار ادا کرتی ہے اور اس میں انٹی باڈیز ہو تی ہے ماں کے دودھ کے بجائے بازاری دودھ سے بچے پیٹ اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں میڈم گلزار حبیب اللہ نے کہا کہ وہ جلد لوئر دیر میں خواتین کے لئے لیبر کئیر گائڈ پر ٹریننگ کا انعقاد کرے گی جس میں بچے کے پیدائش کے مرحلہ کے حوالے سے خواتین کو خصوصی ہدایات اور تربیت دینگے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے