پشاور(مانند نیوز )عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے پی ٹی آئی ایم پی اے شفیع جان کو 10 کروڑ ہرجانے نوٹس بھیج دیا۔ پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی شفیع جان نے 22 اگست کو اسمبلی فلور پر تقریر دوران اسفندیار ولی خان پر بے جا الزامات لگائے۔ شفیع جان نے اپنی تقریر میں اسفندیار ولی خان پر پختونوں کے سر پر ڈالر لینے کا الزام لگایاتھا۔ شفیع جان نے اسمبلی تقریر کی ویڈیو اپنے ذاتی فیس بک پیچ پر شیئر کی ۔اسفندیارولی خان کے وکیل کی طرف سے جاری کردہ نوٹس میں کہا