اپر دیر(مانند نیوز) اپر دیر کے علاقوں دوبندو, سلام کوٹ اور ہاتن درہ میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس اور عوام کا مشترکہ آپریشن, 7 دہشتگرد ہلاک,چار کی لاشیں ڈی ایچ کیو دیر منتقل جبکہ اپریشن میں ہاتن درہ کے دو مقامی شہری شہید اور 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئی ہے, اپرہشن میں مقامی لوگ بھی پولیس کے شانہ بشانہ لڑ رہے ہیں۔ دہشتگردوں میں افغان نیشنل آرمی کے حامی بھی شامل ہے۔واقعات کے مطابق اپر دیر کے مختلف علاقوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف پولیس ایلیٹ فورس, سی ٹی ڈی , آرآر ایف اور مقامی لوگوں کا مشترکہ آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے اور اپریشن میں اب تک 7 دہشتگرد ہلاک ہونے کی تصدیق ڈی پی او اپردیر سید محمد بلال نے کردی ہے۔ آپریشن بالائی پہاڑی علاقوں دوبندو, بریکوٹ, سلام کوٹ ہاتن درہ میں ہورہا ہے جس میں اب تک 7 دہشتگرد ہلاک ہوئے جن مین چار دہشتگردوں کی لاشیں ریکور کرکے ڈی ایچ کیو دیر پہنچا دیے گئے ہیں ان میں افغان نیشنل آرمی کارڈ ہولڈر کے مبینہ دہشتگرد بھی شامل ہیں۔ آپریشن میں علاقے سلام کوٹ کا رہائشی یار محمد اور باغ کلے ہاتن درہ سید رحمان شہید ہوئے ہیں جبکہ 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے ہلاک دہشتگردوں کی تعداد 10 سے زائد ہے لیکن گھنے جنگلات اور مشکل پہاڑی علاقے ہونے کے باعث اپریشن مکمل ہونے تک مزید لاشوں کو ریکور کرنے میں دشواری کا سامناہے تاہم پولیس ریکور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ہلاک ہونے والوں افغان دہشتگردوں سے افغان نیشنل آرمی کے کارڈ برامد ہوئے ہیں۔ ٹارگیٹڈ آپریشن میں پولیس کو مقامی لوگوں کی بھرپور تعاون حاصل ہے اور پولیس فورس کے ساتھ شانہ بشانہ لڑرہے پیں۔واضح رہے کہ دہشتگردوں نے 14اگست کی رات پناہ کوٹ میں دیر پولیس وین پر حملہ کیا تھا, جس میں تین پولیس کوئیک رسپانس کے اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔جبکہ ڈی پی او سید محمد بلال نے آخری دہشتگردی کے خاتمے تک لڑنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او مختلف مقامات کا دورہ کرکے پولیس جوانوں کا حوصلہ بڑھارہا ہے۔جبکہ عام شہریوں اپریشن والے علاقوں کے مقامی شہریوں کا پولیس کے ہمراہ لڑنے کو بے حد سراہا۔ بعد ازاں شہید دونوں شہریوں کی نماز جنازہ پولیس لائن دیر میں ادا کردی گئی ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے