اسلام آباد(مانند نیوز)گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی (جی ڈی اے) کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس چیئرمین جہانزیب خان کی زیر صدارت خیبر پختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں گلیات میں جاری تعمیراتی و ترقیاتی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ بورڈ نے فیصلہ کیا کہ بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام عمارتوں کی انسپیکشن نسپاک کے تعاون سے 15 ستمبر تک مکمل کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ گلیات کے سیوریج نظام کو آئندہ سیاحتی سیزن سے قبل مکمل کرنے کی بھی ہدایت دی گئی۔چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔مزید برآں، اجلاس میں نتھیا گلی اور ڈونگا گلی بازاروں کی بیوٹیفکیشن پر خصوصی زور دیا گیا تاکہ سیاحوں کو بہتر سہولیات اور پرکشش ماحول میسر آ سکے۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت عبدالصمد خان، کمشنر ہزارہ ڈویژن فیاض علی شاہ اور متعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔