اسلام آباد (مانند نیوز)مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ رات کلاؤڈ برسٹ کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 11 افراد ہلاک ہو گئے۔

کشمیر میڈیا سروس (کے ایم ایس) کے مطابق بادل پھٹنے سے ہونے والی شدید بارش نے تباہی مچا دی ہے، کئی عمارتیں بہہ گئی ہیں جبکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

کے ایم ایس کے مطابق ضلع ریاسی میں بادل پھٹنے سے 5 بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 7 افراد جبکہ رام بن کی تحصیل راج گڑھ میں گزشتہ رات بادل پھٹنے سے کم از کم 4 افراد ہلاک ہوئے۔

مسلسل بارش کے سبب ندی نالوں کا پانی خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نشیبی علاقوں میں موجود افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے