باجوڑ (مانند نیوز)باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج خار میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس، قرأت و نعت خوانی مقابلوں کا انعقاد۔صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اور ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل باجوڑ نے باجوڑ ماڈل سکول اینڈ کالج سول کالونی خار میں جاری سیرت النبی ﷺ کانفرنس کے سلسلے میں منعقدہ قرأتِ قرآن اور نعت خوانی مقابلوں میں شرکت کی۔اس روح پرور تقریب میں طلباء و طالبات نے اپنی خوبصورت تلاوت اور نعت خوانی سے محفل کو ایمان افروز بنایا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات نوجوان نسل میں دینی و اخلاقی اقدار کو فروغ دیتی ہیں اور عشقِ رسول ﷺ کے جذبات کو مزید اجاگر کرتی ہیں۔ضلعی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی اداروں میں دینی، تعلیمی اور اخلاقی سرگرمیوں کو ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا تاکہ طلباء اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کر سکیں اور ایک روشن مستقبل کی جانب گامزن ہو۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے