اپر چترال (مانند نیوز)ضلعی انتظامیہ اپر چترال اور محکمہ ایجوکیشن میل/فیمل اپر چترال کے تعاون سے (رحمت العالمین عشرہ) کے سلسلے میں قرات اور نعت خوانی کے ضلعی سطح کا مقابلہ کامیاب طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچا۔قرآت اور نعت خوانی کے ضلعی سطح کا مقابلہ ٹی،ایم،اے ہال بونی میں منعقد ہوا اور اس پروگرام کے مہمان خصوصی معظم خان بنگش ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اپر چترال تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ اپر چترال، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر موڑکہو/تورکہو، اسسٹنٹ کمشنر انڈر ٹریننگ، محکمہ تعلیم کے آفسران، اساتذہ کرام، مختلف طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد، مقابلے کے شراکاء اور کثیر تعداد میں طلباء و طالبات نے شرکت کی۔پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے غیر جانبدار جیوری تشکیل دی گئی اور مقابلے انتہائی شفاف طریقے سے اپنے اختتام کو پہنچے۔مقابلے کے کامیاب اُمیدواروں میں پہلی پوزیشن ہولڈر کو 80 ہزار، دوسرے کو 60 ہزار جبکہ تیسرے نمبر پر آنے والے امیدوار کو 40 ہزار روپے انعام دئے گئے۔ ضلعی سطح پر کامیاب ہونے والے شراکاء کو ڈویژنل سطح پر مقابلے کے لئے کل سوات کی طرف روانہ کریں گے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے اپنے خطاب میں رحمت العالمین عشرے کو کامیاب طریقے سے انجام دینے پر تمام سٹیک ہولڈرز خصوصاً محکمہ ایجوکیشن اور ٹی،ایم،اے مستوج ایٹ بونی کے جملہ منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔