سخاکوٹ (مانند نیوز) تحصیل چیئرمین درگئی پیراسلام خان غازی نے کہا ہے کہ بازارون، گلی محلوں اور مرکزی شاہراہوں کی صفائی ستھرائی کواولین ترجیح دی جائے روزانہ کی بنیاد پر کچرااٹھانے، ڈرین صاف کرنے اور پانی کے نکاس کے انتظامات کو یقینی بنائے جائے صفائی مہم کے دوران بازاروں اور عوامی مقامات پر سنیٹشن سٹاف باقاعدہ چیکنگ کریں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹی ایم اے درگئی کے افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ٹی ایم او اورنگزیب خان، تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر شرافت اللہ خان، تحصیل افیسر فنانس محمدفیاض خان، اسسٹنٹ تحصیل آفیسر انفراسٹرکچر اختر حسین،تحصیل آفیسر ریگولیشن کامران خان سمیت دیگر افسران اور سٹاف نے شرکت کی۔تحصیل چیئرمین نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی ہماری مشترکہ ذمہ داری ہیں اس میں کوئی کوتاہی کی گنجائش نہیں کوئی بھی اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غفلت نہیں برتے غیرحاضری یالاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے تمام افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ درگئی کو صاف ستھرااور خوبصورت بنایا جاسکے۔صفائی کے نطام میں بہتری لانااور عوامی مسائل کابروقت حل یقینی بناناہمارا مشن ہیں

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے