سخاکوٹ (مانند نیوز) تحصیل درگئی کے نواحی علاقہ وزیر آباد فلور ملزکے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو قتل کردیا۔ عمیر ولد محمد رحمان عمر 30/32 سال گھر کے قریب موجود تھا کہ نامعلوم افراد نے اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال درگئی منتقل کردی گئی وجہ عناد فوری طور معلوم نہ ہوسکا تاہم وقوعہ کی نسبت مقامی لیویز نے تفتیش شروع کردی۔