شانگلہ(مانند نیوز)دی انڈس ہاسپٹل نیٹ ورک شانگلہ کے کوارڈنیٹر شاہ خالد نے کہا ہے کہ شانگلہ میں ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کیلۓ دی انڈس ہاسپٹل نیٹ ورک کلیدی کردار ادا کررہاہے شانگلہ میں محکمہ صحت کی ٹیم کے ساتھ ملکر ملیریا کا مکمل خاتمہ کریں گے۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کا سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ اور انڈس ہاسپٹل نیٹ ورک ٹیم کے باہمی اشتراک سے تحصیل پورن میں سیلاب زدگان کے لئے فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کِیا گیا ۔ شانگلہ تحصیل پورن میں یونین کونسل اسماعیل خیل کے علاقوں لوئی درہ ،اور لانگو شتی ،میں 442 مریضوں کو صحت کے بنیادی سہولیات فراہم کی گئی اور ساتھ میں ملیریا کی فری تشخیص اور ادویات بھی فراہم کی گئی ۔ کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز کی ٹیمز کے علاوہ انڈس ہاسپٹل شانگلہ کے کوآرڈینیٹر شاہ خالد ،اور پبلک ہیلتھ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شاہی ملک نے خود شرکت کی ۔