شانگلہ (مانند نیوز)سماجی رہنما اور ہیلپر ٹرسٹ کے بانی چاند بی بی نے کہا ہے کہ ہیلپر ٹرسٹ دکھی انسانیت کی خدمت کا دوسرا نام ہے ہر مشکل میں ہیلپر ٹرسٹ اپنا کردار ادا کرے گی ۔بانی ہیلپر ٹرسٹ معروف سماجی کارکن چاند بی بی نے مزید کہا کہ حالیہ سیلاب میں ہیلپر ٹرسٹ نے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی اور أٸندہ بھی ہم ہر مشکل میں ضرورت کے وقت متاثرین کی مدد اور عوامی فلاحی کاموں کیلۓ جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہیلپر ٹرسٹ ایک فلاحی ادارہ ہے جو عوام کی فلاح و بہبود کیلۓ کردار جاری رکھے گی۔