اسلام آباد (مانند نیوز)بھارت کی ریاست اتر پردیش میں سموسوں کے معاملے پر گھریلو جھگڑا بڑے فساد میں بدل گیا، جس کے نتیجے میں ایک شخص کو اسپتال منتقل کرنا پڑا جبکہ چار افراد پر قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیوم نامی شخص، جو انندپور کا رہائشی ہے، اپنی بیوی سنگیتا کے لیے سموسے نہ لایا جس پر دونوں میں جھگڑا شروع ہوگیا، اگلے روز سنگیتا نے اپنے والدین اور ماموں کو بلا لیا۔

جس کے بعد گاؤں کے سابق سربراہ اودھیش شرما کی موجودگی میں پنچایت بلائی گئی، لیکن یہ پنچایت لڑائی جھگڑے میں بدل گئی، جہاں سنگیتا اور اس کے رشتہ داروں نے شیوم پر حملہ کر دیا۔

بیوی نے چلتی موٹر سائیکل پر چپلوں سے شوہر کی پٹائی کردی

اس واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں متاثرہ شخص اور اس کے اہل خانہ کو پیٹتے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔ زخمی افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس نے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق شیوم کی والدہ وجے کماری نے تحریری شکایت درج کرائی جس کے بعد متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی، جس میں قتل کی کوشش کی دفعات بھی شامل ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے