اسلام آباد (مانند نیوز)بحیرہ احمر میں ایک اور انٹرنیٹ کیبل کٹنے کے باعث مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک میں انٹرنیٹ اور کلاؤڈ سروسز متاثر ہوئی ہیں جس میں متحدہ عرب امارات بھی شامل ہے۔

صارفین نے ہفتہ کی رات کو سروس میں سست روی کی شکایت کی، تاہم اتوار کی صبح تک جزوی بہتری سامنے آئی۔

سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹ گئی، پاکستان کے بعض علاقوں میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار

ماہرین کے مطابق ماضی میں ایسے 70 فیصد واقعات بحری جہازوں کے اینکر گرنے سے پیش آئے، بحیرہ احمر دنیا کا ایک اہم ٹیلی کمیونیکیشن راستہ ہے، جہاں مرمت کو پیچیدہ اور وقت طلب قرار دیا جاتا ہے۔

مارچ 2024ء میں بھی اسی علاقے میں تین کیبلز کٹنے سے انٹرنیٹ متاثر ہوا تھا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے