اسلام آباد (مانند نیوز)خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی میں نازیبا ویڈیوز بنانے اور انہیں سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والی ٹک ٹاکر لڑکی ایک لڑکا نکالا، پولیس نے ملزم عبدالمغیز کو گرفتار کرلیا۔

پولیس ترجمان لیاقت علی کے مطابق ملزم کی شناخت عبدالمغیز کے نام سے ہوئی ہے، جو خواتین کے کپڑے پہن کر مختلف انداز میں ویڈیوز ریکارڈ کرتا اور پھر انہیں آن لائن پوسٹ کرتا تھا۔

مصر میں خاتون ٹک ٹاک انفلوئنسر لڑکا نکلا

ترجمان نے بتایا کہ ان سرگرمیوں سے مقامی عوام میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پائی جاتی تھی۔

عوامی شکایات موصول ہونے پر بام خیل پولیس چوکی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے آئندہ اس طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیوں سے باز رہنے کا وعدہ کیا ہے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے