اورکزئی (مانند نیوز)پی آئی حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں 119 کالجز بنائے ہیں جبکہ 50 کالجز کی تعمیر پر کام جاری ہے 15 یونیورسٹیوں کو تعمیر کرکے 31 سو آسامیاں لا رہے ہیں جس سے سٹاف کی کمی پوری ہو جائے گی ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان افریدی نے سنٹرل اورکزئی کے دورے کے موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج ناکہ میلہ کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر جنرل ہائر ایجوکیشن فرید اللہ شاہ ایم پی اے اورکزئی اورنگزیب خان ایم این اے یوسف خان کے پی ایس شیر شاہ سمیت قبائلی مشران اور علاقہ عوام نے شرکت کی صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان افریدی نے کہا کہ اس سیشن سے اورکزئی کالج میں باقاعدہ داخلے شروع ہوکر آغار کر دیا ہے طلباء کو معیاری تعلیم دیں گے خیبر پختونخوا میں 360 کالجز فنکشنل ہیں ہم نے گزشتہ 10سالوں میں 119 کالجز بنائے جبکہ 50 کالجز کی تعمیر پر کام جاری ہے جہاں پر تعلیمی سہولیات کم ہیں وہاں پرزنانہ اور مردانہ کیلئے30 کالجز کرائے کی عمارتوں میں قائم کریں گے جہاں پرکالجز کی کاردگی مایوس کن ہے وہاں پرپبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلائیں گے انہوں نے کہا کہ کے پی کے میں 15 یونیورسٹیاں بھی تعمیر کی گئی ہیں 31 سو آسامیاں لا رہے ہیں اس سے سٹاف کی کمی پوری ہوگی صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان افریدی نے کہا کہ سنٹرل اورکزئی ناکہ میلہ ڈگری کالج 178 ملین روپے سے تعمیر کیا گیا ہے کالج میں طلباء کیلئے 10 کے وی سولر پلانٹ لگائیں لگاکر لیبارٹری اور فرنیچرسمیت تمام تر سہولیات فراہم کریں گے اس موقع پر ایم پی اے اورنگزیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امن کے بغیر ترقی ناممکن ہے کسی بھی علاقے کی ترقی میں پڑھے لکھے معاشرے کا اہم کردار ہوتا ہے میرا مشن عوامی خدمت ہے نہ خود کرپشن کرتے ہیں نہ کسی کو کرشن کی اجازت دیتے ہیں ایم پی اے اورنگزیب خان نے کہا کہ ہم مخالفین کو مناظرے کی چیلنج دیتے ہیں جتنے کام ہم نے کئے ہیں وہ کسی اور نے نہیں کئے ہیں اورکزئی کے مسائل و مشکلات کو حل کرکے جلد عوام کی احساس محرومیوں کا خاتمہ کریں گے افتتاحی تقریب کے موقع پر علاقہ مشران قبائلی عمائدین ملک عزت گل مولانا زینت اللہ ملک حاجی آدم خان و دیگر نے سنٹرل اورکزئی میں ڈگری کالج کی تعمیر پر صوبائی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج کو سٹاف سمیت تمام سہولیات فراہم کیا جائے صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن مینا خان افریدی نے ایم پی اے اورنگزیب خان کے ہمراہ نئے تعمیر ہونے والے ڈگری کالج کا افتتاح کیا۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے