چارسدہ (مانند نیوز) خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ضلع چارسدہ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شمار کیا جا رہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ خیبرپختونخوا کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری محمد بلال محمدزئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور متعلقہ ادارے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ سیلابی صورتحال اور بارشوں کے باعث گلیوں اور محلوں میں پانی جمع ہے جو ڈینگی مچھر کی افزائش کا سبب بن رہا ہے، مگر حکومتی ادارے بروقت اقدامات کرنے میں مکمل ناکام دکھائی دے رہے ہیں۔ اگر فوری اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو یہ وبا مزید شدت اختیار کر کے بڑے انسانی بحران میں بدل سکتی ہے۔ محمد بلال محمدزئی نے کہا کہ سیلاب متاثرین پہلے ہی مشکلات میں گھرے ہوئے ہیں اور اب ڈینگی وبا نے ان کی زندگیوں کو مزید خطرات میں ڈال دیا ہے۔ حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائے۔ صوبائی حکومت کو صرف اعلانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فنڈز، طبی سہولیات اور ایمرجنسی سپورٹ فراہم کرے۔ محمد بلال محمدزئی نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں اور محلوں میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں، پانی جمع نہ ہونے دیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ تاہم انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف عوام کی نہیں بلکہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو بیماریوں اور آفات سے تحفظ فراہم کرے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے