وانا (مانند نیوز ) کئی روز قبل آنے والے زلزلے کے نتیجے میں گورنمنٹ ہائی اسکول وانا جنوبی وزیرستان لوئر کی 190 فٹ طویل باؤنڈری وال زمین بوس ہوگئی، جس کے باعث اسکول کے ہاسٹل میں مقیم طلباء اور اساتذہ شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔طلباء نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ باؤنڈری وال کے گرنے کے بعد وہ صرف کمروں تک محدود ہیں کیونکہ حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے انہیں خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ باؤنڈری وال کی فوری مرمت کا کام شروع کیا جائے تاکہ ان کا دیرینہ مسئلہ حل ہوسکے۔اس موقع پر اسکول کے پرنسپل غلام حسین وزیر نے بتایا کہ زلزلے کے دن ہی اس واقعے سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا گیا تھا۔ پرنسپل کے مطابق باؤنڈری وال کے گرنے سے طلباء اور اساتذہ دونوں کو نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں دشواری کا سامنا ہے بلکہ ان کی حفاظت کے حوالے سے بھی سنگین مسائل پیدا ہوگئے ہیں۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں سے پرزور اپیل کی ہے کہ فوری طور پر اسکول کی چار دیواری کی تعمیر نو شروع کی جائے تاکہ طلباء کو محفوظ اور بہتر تعلیمی ماحول فراہم کیا جاسکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے