اسلام آباد (مانند نیوز)قومی ٹی20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے سہ ملکی سیریز کی آمدنی سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

سلمان علی آغا نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اس وقت ہمارا ملک ایک مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ میں اور شاہین آفریدی اپنی سہ ملکی سیریز کی آمدنی سیلاب متاثرین کو عطیہ کریں گے۔

فوٹو بشکریہ ایکس
فوٹو بشکریہ ایکس
اُنہوں نے مزید لکھا کہ میں اپنے مشہور کھلاڑیوں پر بھی زور دوں گا کہ وہ ان لوگوں کی تعمیر نو کے لیے عطیات دیں جن کی زندگیاں تباہ ہو گئی ہیں۔

ایشیا کپ کیلئے تیار ہیں، اُمید ہے اچھے نتائج دیں گے، سلمان آغا

سلمان علی آغا اور شاہین آفریدی کا یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ملک کو گ مون سون کے دوران دوسرے بدترین سیلاب کا سامنا ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق جون کے آخر سے لے کر اب تک 900 سے زائد لوگ ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ پنجاب میں 1 ہزار 400 سے زائد دیہات زیر آب آ چکے ہیں اور 10 لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے