خار(نمائندہ مانند)باجوڑ میں ٹی ڈی پیز کیمپس سے جمع ہونیوالے کوڑا کرکٹ کی صفائی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی خان کی ہدایت اور کلین کے پی پروگرام کے تحت، تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن خار کے عملے نے ٹی ڈی پیز کیمپ بمقام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج خار، گورنمنٹ کالج آف منجمنٹ سائنسز، گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج عنایت قلعہ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول عنایت قلعہ اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول عنایت قلعہ سمیت مختلف متاثرین کیمپس سے جمع ہونے والے کوڑا کرکٹ کو اٹھالیا۔ اور ساتھ ہی پولیس لائن سول کالونی خار سمیت مختلف دفاتر اور رہائشی مقامات میں واقع نالیوں کی صفائی کرتے ہوئے نکالے گئے کچرے کو موقع پر ہٹاکر ٹھکانے لگادیا۔تاکہ اہلیان علاقہ اور مقامی کاروباری حضرات کو بہتر نکاس آب سمیت صاف ستھرا ماحول میسر ہو۔