پشاور (نمائندہ مانند) اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بٹ خیلہ کی تعمیر میں ناقص اور غیر معیاری میٹیریل کے استعمال کے باعث خزانے کو پہنچنے والے نقصان کی تحقیقات مکمل کرلیں۔ تفصیلی انکوائری میں انکشاف ہوا کہ ہسپتال کی تعمیر کے دوران سرکاری خزانے کو 52 لاکھ 40 ہزار 72 روپے کا نقصان پہنچایا گیا۔
اینٹی کرپشن حکام نے معاملے میں ملوث ٹھیکیدار کو مذکورہ رقم خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت کی، جس پر ٹھیکیدار نے پوری رقم جمع کرادی۔ حکام کے مطابق عوامی مفاد کے منصوبوں میں کرپشن اور ناقص کام برداشت نہیں کیا جائے گا اور ایسے اقدامات آئندہ بھی جاری رہیں گے۔