اسلام آباد (مانند نیوز)آج عالمی لائیو سٹاک پولٹری، فشریز ایکسپو 2025 کا انعقاد پشاور میں ہوگا. افتتاح وزیراعلی کریں گے۔ جبکہ صدارت صوبائی وزیر لائیو سٹاک فضل حکیم خان یوسفزئی کریں گے۔ ایکسپو 2025 کا اہتمام لائیو سٹاک و پولٹری کوآپریٹو سوسائٹی خیبر پختونخواہ نے کیا ہے۔ چیف آرگنائزر ان باکس پاکستان اور لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کا تعاون حاصل ہے۔ ایکسپو کا مقصد لائیو سٹاک سیکٹر کو بہتر کرنا ہے۔ تاکہ صوبہ دودھ، گوشت، مرغی، انڈا اور ڈیری پروڈکٹس میں خود کفیل ہو۔ پولٹری سیکٹر میں کنٹرول شیڈ ، سیمی کنٹرول شیڈ اور فشریز فارمز صوبے کے لیے اولین ترجیح ہے۔ محمد آصف خان اعوآن صوبائی صدر لائیو سٹاک کوآپرٹیو سوسائٹی خیبر پختونخواہ، صوبائی صدر پولٹری کوآپریٹو سوسائٹی خیبر پختنخواہ، اس سلسلے میں ایکسپورٹ 2025 کے مین ارگنائزر حاجی راج ولی خان مہمند محمد اصف خان اعوآن اور وقاص علی چیف ارگنائزر ان باکس پاکستان نے میڈیا کو بتایا کہ ایکسپو کے لیے تیاری مکمل ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی سے لیس کمپنیاں شریک ہوں گی۔ چیمبرز اور تمام کاروباری حضرات و ہزاروں فارمرز کو دعوت دی جا چکی ہے۔ ایکسپو انتہائی اہمیت کے حامل ہے۔ گورنمنٹ لائیو سٹاک پولٹری فشریز کو خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ جس کی وجہ سے صوبے میں کافی بہتری آئی ہے۔ مزید لائیو سٹاک کے بہترین پراجیکٹ جاری ہیں اور مزید پراجیکٹ لانے کے لیے تیاری کی جا رہی ہیں۔ محمد آصف خان اعوآن اور راج ولی خان مہمند نے عوام الناس، فارمرز و چیمبرز اور کاروباری حضرات کو ایکسپو میں شرکت کی دعوت دی اور کہا کہ اس ایکسپو کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں۔۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے