کوہاٹ (مانند نیوز) ڈپٹی کمشنر کوہاٹ رحیم اللہ محسود کی زیر صدارت افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ کے افسران، ڈی اے افغان مہاجرین، افغان مشران اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کیلئے کئے گئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ نے ہدایت کی کہ اس عمل میں قریبی رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو یقینی بنایا جائے تاکہ افغان مہاجرین کی واپسی بلا رکاوٹ بہترین انداز میں مکمل ہو سکے۔ دریں اثناء، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف محمد وقاص کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کا بھی اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کم عمر بچوں سے جبری مشقت اور انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام محکمے مشترکہ کارروائی کے ذریعے چائلڈ لیبر میں ملوث عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں گے۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ چائلڈ لیبر اور انسانی سمگلنگ سے کسی بھی قسم کی معلومات ڈپٹی کمشنر آفس کنٹرول روم کے نمبرات 0922920268 اور 0922920032 پر فراہم کریں تاکہ اس سلسلے میں بروقت کارروائی کی جا سکے۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے