اسلام آباد (مانند نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا پروگرام کی نقاب کشائی کر دی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی رہائش کے لیے 10 لاکھ ڈالرز کے ویزا پروگرام کی نقاب کشائی کی۔

امریکہ کے وزیر تجازت ہاورڈ لٹنک کے مطابق گولڈ کارڈ کے منصوبے کے تحت امریکیوں کے لیے ملازمت کے مواقع فراہم کرنے والے غیر ملکی سرمایہ کاروں اور کاروباری شخصیات کو ہی امریکی شہرت حاصل کرنے کی اجازت دے گا۔

ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ متعارف کروا دیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ’گولڈ کارڈ‘ ویزا پروگرام کے لیے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے جس کی فیس انفرادی طور پر 10 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ کاروبار کے لیے 20 لاکھ امریکی ڈالرز رکھی گئی ہے۔

ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مذکورہ پروگرام کامیاب ہوگا۔ اس اقدام سے ٹیکس کم اور قومی قرضوں کی فوری ادائیگی ممکن ہوسکے گی۔

واضح رہے کہ دریں اثناء امیگریشن محدود کرنے کے لیے امریکی صدر نےایچ ون بی ورکر ویزا کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر فیس مقرر کر دی، جس سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کو بڑا جھٹکا لگنے کا امکان ہے کیونکہ یہ کمپنیاں بھارت اور چین سے ٹیکنالوجی ماہرین کو امریکا میں ملازمت فراہم کرتی ہیں۔

By Manend Team

Manend, a top Pakistani Media can be seen on, Facebook ,Youtube, Twitter etc. Manend Media provides News in Peshawar, Kohat, Bannu, DI Khan, Mardan, Hazara , Abattablad, Malakand, Pakistan , Pakhtunkhwa in Urdu and English and Pashto Language of Latest and Breaking Nature consisting of News, Education Opinion and Entertainment

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے